دبئی میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کروانے والے ملزم عبدالوہاب کو انٹر پول حکام نے گرفتار کرلیا

منگل 20 فروری 2018 14:50

دبئی میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کروانے والے ملزم عبدالوہاب کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) دبئی میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کروانے والے ملزم عبدالوہاب کو انٹر پول حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم عبدالوہاب دبئی سے ٹارگٹ کلنگ کے احکامات جاری کرتا تھا۔دبئی میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرانیوالے عبدالوہاب کو دبئی اتھارٹیز نے ریڈ وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں موجود انٹرپول سے ایف آئی اے پاکستان نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انٹر پول نے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم عبدالوہاب دبئی سے ٹارگٹ کلنگ کے احکامات جاری کرتا تھا۔ملزم عبدالوہاب نے دبئی سے احکامات دے کرڈیفنس میں ڈاکٹراور اس کے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ کروائی اور اس کے لیئے رقم فراہم کی ڈاکٹر پر کیئے جانے والے قاتلانہ حملے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے تھے۔ کراچی پولیس ملزم عبدالوہاب کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ گرفتار ملزم تاحال دبئی میں انٹر پول حکام کی حراست میں ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی دبئی پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے گی۔

متعلقہ عنوان :