رائو انوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلیے درخواست پرسماعت، فریقین کو30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کاحکم

منگل 20 فروری 2018 14:50

رائو انوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلیے درخواست پرسماعت، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں رائوانوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت کے دوران محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرحکام نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں را ئوانوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست نا قابل سماعت ہے۔

درخواست گزار مزمل ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ رائو انوارنے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رائوانوارنے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوزکیا، مبینہ طور پر250سے زائد افراد کوجعلی مقابلوں میں مارا۔

(جاری ہے)

رائو انوارکو دوران ملازمت مسلسل ملیرمیں کس نے تعینات رکھا جعلی مقابلوں کے الزامات کی باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

رائو انوار کے خلاف دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کے لیے اعلی سطح بورڈ قائم کیا جائے، درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ، رائوانوار اور دیگرحکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرنے جواب کے لیے مہلت مانگ لی جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :