سپیکر صاحب آپ کو پتہ ہے نہ پھر وہ بلا لیتے ہیں،دانیال عزیز کی ایک بار پھر نام لئے بغیر عدلیہ پر تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 13:55

سپیکر صاحب آپ کو پتہ ہے نہ پھر وہ بلا لیتے ہیں،دانیال عزیز کی ایک بار ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018)سپیکر صاحب آپ کو پتہ ہے نہ پھر وہ بلا لیتے ہیں،دانیال عزیز کی جانب سے ایک بار پھر نام لئے بغیر عدلیہ پر تنقید کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے ایک بار پھر نام لئے بغیر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر نجکاری دانیال عزیز کا توجہ دلاو نوٹس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کو تو پتہ ہے نہ کہ وہ پھر بلا لیتے ہیں۔

مجھ غریب کو تو انہوں نے پہلے ہی بلایا ہوا ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اگر کام کرو تو بھی بلا لیتے ہیں اور نہ بھی کرو تو بلا لیتے ہیں۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کو توہین عدالت کے جرم میں عدالت کی طرف سے نوتس جاری کیا جا چکا ہے۔اور دانیال عزیز نے ایک بار نام لئے بغیر عدلیہ کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔