سینٹ انتخابات ،(ن) لیگ نے پنجاب میں کلین سویپ کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا

اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطے کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ، حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داری سو نپ دی گئی

منگل 20 فروری 2018 14:47

سینٹ انتخابات ،(ن) لیگ نے پنجاب میں کلین سویپ کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) نے سینٹ انتخابات میں پنجاب میں کلین سویپ کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جو اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطے کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر کڑی نظر بھی رکھے گی جبکہ سینٹ انتخاب کے روز حمزہ شہباز موقع پر موجود رہتے ہوئے خود نگرانی بھی کریں گے حمزہ شہباز کو پنجاب میں یہ اہم ذمہ داری سونپنے کا مقصد مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے سینٹ انتخابات میں پنجاب میں کلین سویپ کی تیاریاں کر رکھی ہیں اور اپنا ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو یہ اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں رانا ثناء اللہ ، رانا مشہود ، ملک ندیم کامران ، ایوب قاضی ، بلال یاسین ، میاں مجتبٰی، شجاع الرحمان سمیت دو مزید ارکان شامل ہیں ۔ حمزہ شہباز کی زیر صدارت یہ کمیٹی 52 کے قریب اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطے کرے گی اور انہیں مسلم لیگ کے امیدوارں کو ووٹ دینے کے قائل کرے گی جبکہ اراکین پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی کہ وہ کس سے رابطے میں ہیں اور کسے ووٹ دے رہے ہیں جبکہ حمزہ سینٹ انتخاب کے روز خود سارے عمل کی نگرانی کریں گے ۔ ۔