بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، 8 سالہ آیان زاہد کی شہادت پر پاکستا ن کا شدید احتجاج

واقعے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد آگاہ اور ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کے مبصرین کو رسائی دی جائے،دفتر خارجہ

منگل 20 فروری 2018 14:47

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، 8 سالہ آیان زاہد کی شہادت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی ، ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی سفیر کو تھما دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8 سالہ آیان زاہد کی شہادت پر بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد پاکستان کو آگاہ کریں اور ایل او سی ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کے مبصرین کو رسائی دی جائے تاکہ وہ محمد فیصل نے بھارتی سفیر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا اور کہا کہ بھارتی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے واضح رہے بھارت رواں برس 365 بار سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔

۔