ایران؛پولیس و مظاہرین کے مابین جھڑپیں،3 پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

مظاہرین صوفی کے سرکردہ رہنما اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے،پولیس حکام

منگل 20 فروری 2018 14:47

ایران؛پولیس و مظاہرین کے مابین جھڑپیں،3 پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3پولیس افسر مارے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی دارالحکومت تہران کے ترجمان چیف آف پولیس سیعد منتظر مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی تہران میں ہونیوالے ایک مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی،پولیس جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی مگر ان کی جوابی کارروائی میں کم سے کم 3پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین شمالی تہران میں صوفی سلسلے کے ایک سرکردہ مذہبی رہنما اور دیگر گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :