اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ شادی کے معاملے میں ڈاکٹر امجد کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کی آخری وارننگ دے دی

منگل 20 فروری 2018 14:47

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ شادی کے معاملے میں ڈاکٹر امجد کو آئندہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی خفیہ شادی کے معاملے میں ڈاکٹر امجد کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کی آخری وارننگ دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر امجد عدالت میں پیش نہ ہو سکے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنرل مشرف کی پارٹی سے تعلق رکھنے کا مطلب یہ نہیں کے عدالت کو ڈکٹیٹ کیا جائے، آئندہ سماعت میں اگر پیش نا ہوئے تو انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دوں گا، جس پر وکیل ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آپ اس کیس کو کسی اور بنچ میں منتقل کر دیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ بلا وجہ اس کیس کو کسی اور بنچ میں منتقل نہیں کروں گا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی عدالت کو بیان دینا چاہتی ہو جس پر وکیل ڈاکٹر امجد نے کہا ڈاکٹر امجد کی موجودگی میں خاتون کے بیان ریکارڈ ہوں تو بہتر ہے،عدالت نے کیس کی مذید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :