اسلام آباد ہائیکورٹ ، حج کوٹہ کیس میں وفاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری

معاملہ دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم ، مذید سماعت 26 فروری تک ملتوی

منگل 20 فروری 2018 14:47

اسلام آباد ہائیکورٹ ، حج کوٹہ کیس میں وفاق اور وزارت مذہبی امور کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وفاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ کیا حج پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے دی گئی ہی جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا اس متعلق پوچھ کر بتا سکتا ھوں، وکیل درخواست گزار محمد اکرم گوندل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہماری ٹریول کمپنی کی 2012 سے انرولمنٹ ھے،من پسند لوگوں کو کوٹہ دیا جاتا ھے، کوٹہ حاصل نہ کر پانے والی کمپنیوں کو اعتراض اور وجوہات سے آگاہ نہیں کیا جاتا جس پر عدالت نے و فاق اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے کیس کی مذید سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔