شیخ رشید کل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے

ایل این جی کیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائوں گا،شیخ رشید

منگل 20 فروری 2018 14:47

شیخ رشید کل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں درخواست دائر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ کل بدھ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ ایل این جی کیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائوں گا۔

عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں اور نواز شریف کو اپنے خلاف پارٹی صدارت اور نااہلی مدت کے اگلے پندرہ روز میں آنے والے متوقع فیصلے اور تاریک مستقبل کا اندازہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس تمام کرپشن کیسز کی ماہ ہے اور اس منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ ملک فوج اور عدلیہ کی وجہ سے ہی چل رہا ہے اور فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے ولاے ملک کے غدار ہی جبکہ نواز شریف کو پارٹی صدارت اور نااہلی مدت کے متوقع فیصلے کی صورت میں اپنا مستقبل تاریک ہوتا نظر آر ہا ہے اس لئے وہ مسلسل اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔

۔