لا ئن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی10 سالہ بچہ سپر د خاک

سوگ میں مقامی دکانیں بند ، نماز جناز ہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

منگل 20 فروری 2018 14:44

لا ئن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی10 سالہ بچہ ..
سری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی10 سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہر آنکھ اشک بار سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں نماز جناز ہ میں ہزاروں افراد کی شرکت بعدازاں آبائی قبر ستان سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گائوںچتر، ججوٹ بہادر میں گزشتہ شام بھارتی فوج نے سول آبادی پر اندھا دھند دفائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر ججوٹ بہادر کا رہائشی 10 سالہ چوہدری ایان ولد چوہدری محمد زاہد سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گیا تھا جس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجروں ، صحافیوں ، ٹیچرز ، پروفیسر ز ، مختلف این جی اوز کے رہنمائوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا معصوم ایان کی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :