جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث عابد باکسر دبئی سے پاکستان منتقل

پنجاب کی اعلیٰ شخصیات کی ہدایت پر پولیس حراست میں ہی اسے قتل کرنے کے احکامات بھی جاری

منگل 20 فروری 2018 14:44

جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث عابد باکسر دبئی سے پاکستان منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پنجاب میں 150 سے زائد جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا اور انہیں پنجاب کی اعلیٰ شخصیات کی ہدایت پر پولیس حراست میں ہی قتل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے تاکہ عابد باکسر عدالت کے سامنے پیش ہوکر پنجاب حکومت کے پول نہ کھول سکے میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شپ انکاؤٹر اسپیشلٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا عابد باکسر جوکہ 150سے زائد جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث ہے کو پنجاب حکومت کی ہدایت پر خفیہ مقام پر منتقل کیا گیا ہے پنجاب کی ایک اہم شخصیت نے ایک ریٹائرڈ آئی جی کو ذمہ داری لگائی ہے کہ عابد باکسر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ہی پولیس حراست میں ہلاک کردیا جائے کیونکہ حکومت کو خطرہ ہے کہ عابد باکسر اگر عدالت کے سامنے پیش ہوگئے تو پنجاب کی اہم ترین شخصیت کا نام نہ لیں جن کے کہنے پر انکاؤنٹر کیے گئے اگر عدلیہ نے بروقت نوٹس نہ لیا تو خدشہ ہے کہ حکومت عابد باکسر کو پولیس حراست میں ہی قتل کروادے تاکہ بہت سی اہم شخصیات کو پول نہ کھل سکے