شام؛سیکیورٹی فورسز کی باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری،20بچوں سمیت 77افراد جاں بحق،300سے زائد زخمی

منگل 20 فروری 2018 14:22

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی جانب سے کی گئی بدترین بمباری سے 20 بچوں سمیت77 افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی جانب سے کی گئی بدترین بمباری سے 20 بچوں سمیت77 افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو شام میں موجود انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں 77سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔شامی فورسز نے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی۔حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ باغیوں کے زیر کنٹرول ہے،بدترین بمباری کے بعد علاقے میں ہر طرف تباہی کے مناظر تھے،جبکہ بمباری سے 20سے زائد بچے بھی جاں بحق ہوئے،جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں،جاں بحق ہونیوالوں میں 3بہن بھائی بھی ہیں،جن کی لاشیں دیکھ کر غمزدہ باپ اپنا سر پیٹنے لگا۔

مرنے والے بچوں کے اہل خانہ اور والدین کی حالت ایک جیسی تھی، ایک اور نومولود بچے کے والد بے اختیار رو پڑے جب انہوں نے اپنے مومولود کی لاش پرپل چارد میں خون سے تھر دیکھی۔

متعلقہ عنوان :