ایم کیو ایم کے اندرونی مسائل سے کسی دوسری جماعت کا کوئی تعلق نہیں، شازیہ مری

منگل 20 فروری 2018 14:04

ایم کیو ایم کے اندرونی مسائل سے کسی دوسری جماعت کا کوئی تعلق نہیں، شازیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندرونی مسائل سے کسی دوسری جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے، رائو انوار نے اگر کسی معصوم کی جان لی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندرونی مسائل سے دوسری کسی جماعت کا تعلق نہیں، ہم نے رائو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، ایک آفیسر نے اگر ماضی میں دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کیا ہے لیکن اگر اب ایک معصوم کی جان لی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کراچی میں ماضی میں ہونے والے آپریشن کرنے والے آفیسران کو چن چن کر مارا گیا، ان میں صرف رائو انوار رہ گیا ہے۔