فلور کراسنگ کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے، شیخ صلاح الدین

منگل 20 فروری 2018 14:04

فلور کراسنگ کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے، شیخ صلاح الدین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے رابطے کئے جا رہے ہیں، فلور کراسنگ کا قانون موجود ہے، اس پر عملدرآمد کیا جائے، ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہمارے ممبران سے فلور کراسنگ اور سینٹ میں ووٹ ڈالنے کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں، جو لوگ فلور کراسنگ کر گئے ہیں ان کے بارے میں قانون ہے اس پر کیا عمل ہوا ہے، ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے اس کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائو انوار کے حوالے سے بار بار مختلف باتیں سامنے آتی رہیں، ایم کیو ایم کے ہزاروں افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، ان کو کبھی نہیں اٹھایا گیا، اس پر بھی کارروائی ہونی چاہیے۔