انٹرنیٹ سروسز سے غیر اخلاقی مواد تک نوجوانوں کی رسائی کا نوٹس لیا جائے، شہریار آفریدی

منگل 20 فروری 2018 14:04

انٹرنیٹ سروسز سے غیر اخلاقی مواد تک نوجوانوں کی رسائی کا نوٹس لیا جائے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد تک نوجوان نسل کی رسائی کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، متعلقہ اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شہریار آفریدی نے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز سے غیر اخلاقی مواد تک نوجوانوں کی رسائی سے پوری نسل تباہ ہو رہی ہے، اس کا اتھارٹی نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :