اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کا نقصان ہو گا اس معاملے پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث کرائی جائے، صاحبزادہ طارق اللہ

منگل 20 فروری 2018 13:58

اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کا نقصان ہو گا اس معاملے پر قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ ملک کے اہم ستون ہیں، اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کا نقصان ہو گا اس معاملے پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث کرائی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے جو بات کی ہے اس موضوع پر بحث ہونی چاہیے، عدلیہ اور پارلیمنٹ ملک کے اہم ستون ہیں، موجودہ صورتحال ملک اور جمہوریت کے لئے اچھی نہیں ہے، ہم ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو پس پشت ڈال کر دیگر معاملات میں وقت کا ضیاع ہو رہا ہے، ہمیں پارلیمنٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھنا ہو گا۔