ارکان پارلیمنٹ کی توہین کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سراج محمد خان

منگل 20 فروری 2018 13:58

ارکان پارلیمنٹ کی توہین کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سراج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی توہین کے حوالے سے اگر قانون موجود ہے تو اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سراج محمد خان نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی توہین کا اگر قانون ہے اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پر اپنے حلقے میںمداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سارے فنڈز یہاں استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امان گڑھ میں ایک بچی زہرہ کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اسے قتل کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے بھرے جلسے میں اپنی پولیس کو برا بھلا کہا ہے، میرے حلقے میں پری پول رگنگ بند کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :