بجٹ میں بلاک ایلوکیشن کے 65 ارب روپے سرنڈر کر کے صوبوں کو دی جانے والی 25 سکیموں پر عملدرآمد رکوایا جائے، اسد عمر

منگل 20 فروری 2018 13:58

بجٹ میں بلاک ایلوکیشن کے 65 ارب روپے سرنڈر کر کے صوبوں کو دی جانے والی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ بجٹ میں بلاک ایلوکیشن کے 65 ارب روپے سرنڈر کر کے صوبوں کو دی جانے والی 25 سکیموں پر عملدرآمد رکوایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا کہ انتخابات کا سال ہے اور حکومت بجٹ میں بلاک ایلوکیشن کے 65 ارب روپے بجٹ سے سرنڈر کرائے وزیراعظم کی صوابدید پر دینے کے اختیار کو چیلنج کر دیا گیا تھا اور اس کے خلاف فیصلہ آیا تھا، اب تک صوبوں کو 25 سکیمیں دی گئی ہے، ایک خیبرپختونخوا، سندھ 3، بلوچستان ایک، 80 فیصد پنجاب کو دی گئی ہیں اس عمل کو رکوایا جائے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس بارے میں وزیر خزانہ کو آگاہ کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :