تعلیمی اداروں میں امتناع بل 2018ء اور طلباء کے لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2018ء مزید مشاورت کے لئے موخر

منگل 20 فروری 2018 13:43

تعلیمی اداروں میں امتناع بل 2018ء اور طلباء کے لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2018ء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) تعلیمی اداروں میں امتناع بل 2018ء اور طلباء کے لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2018ء مزید مشاورت کے لئے موخر کر دیئے گئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی نے تعلیمی اداروں میں امتناع بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت چاہی۔

(جاری ہے)

بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہو، کروڑوں طالب علموں کے ڈرگ ٹیسٹ ممکن نہیں ہیں، معز ممبر بل واپس لیں۔

سپیکر نے کہا کہ یہ ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور استعمال روکنے سے متعلق ہے، اس کو موخر کرتے ہیں اور مزید مشاورت کر کے درمیانی راستہ نکالیں۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ پورے ملک میں مختلف ناموں سے ملنے والی منشیات کے استعمال میں نوجوان ملوث ہیں، اس کو کمیٹی میں بھیج دیں۔ سپیکر نے اسے موخر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :