سعودی عرب فوج بھجوانے کے معاملے پر حقائق جاننے کے لئے وزیر دفاع کوآئندہ اجلاس میں جواب طلب کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 20 فروری 2018 13:43

سعودی عرب فوج بھجوانے کے معاملے پر حقائق جاننے کے لئے وزیر دفاع کوآئندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر دفاع سے سعودی عرب فوج بھجوانے کے معاملے پر حقائق جاننے کے لئے آئندہ اجلاس میں جواب طلب کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر دفاع ایوان کو فوج کے سعودی عرب جانے کے بارے میں آگاہ کریں، کیا فوج کو یمن بھیجا جا رہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر دفاع کو خط لکھوں گا، 2 مارچ کو اجلاس شروع ہو گا، 3 کو سینٹ الیکشن ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے طریقہ کار سے ارکان کو آگاہ کرنے کے لئے کتابچہ ارسال کر دیا ہے۔