بلز کی نوک پلک درست کرنا وزارت قانون کی ذمہ داری ہے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 20 فروری 2018 13:43

بلز کی نوک پلک درست کرنا وزارت قانون کی ذمہ داری ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلز کی نوک پلک درست کرنا وزارت قانون کی ذمہ داری ہے، وہ ہمیں ہدایات جاری نہیں کر سکتی، وزارت کی جانب سے ایک بل پر لکھا جانے والا خط مضحکہ خیز تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے بتایا کہ نوک پلک درست کرنے کے لئے بل وزارت کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے لیگل کونسل بنا لی ہے اس لئے یہ کام خود کریں، میں نے وزارت قانون کو لکھا ہے کہ وہ ہمیں ایسے ہدایات جاری نہیں کر سکتے، یہ وزارت کا کام ہے ہمارا کام نہیں۔

متعلقہ عنوان :