زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت ، مجرم عمران نے خود کو بے قصور ظاہر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 13:27

زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت ، مجرم عمران نے خود کو بے قصور ظاہر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : قصور میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل کر دی جانے والی ننھی زینب کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب قتل کے مجرم عمران علی نے خود کو بے قصور ظاہر کر دیا ہے۔ مجرم عمران علی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مجرم عمران کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا ۔ عمران کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ لہٰذا لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ یاد رہے کہ زینب قتل کیس میں 17 فروری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو چار مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :