Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پانامہ فیصلے پر نواز شریف کے موقف کی حمایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 13:13

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پانامہ فیصلے پر نواز شریف کے موقف کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کے اقامے پر بڑا کمزور فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نے عدلیہ پر تنقید اس لیے نہیں کی کیونکہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف پہلےہی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور ججز پر حملے کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اس بیان پر معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے ان کی کلاس لے لی اور کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کمزور قرار دے کر نواز شریف کے موقف کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ اس ملک میں صرف عمران خان ہی ہیں جو اخلاقیات کی بات کرتے ہیں، اور جو اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ ملک کے وزیر اعظم کے پاس کسی اور ملک کا اقامہ نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ لیکن عمران خان نے اس کیس کو خود ہی گرا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات