زمین خریدنے پرٹرمپ جونیئر کے ساتھ شام گزاریں،بھارت میں نیارہائشی منصوبہ

ٹرمپ خاندان کی 47منزلہ دورہائشی عمارتیں زیرتعمیر،ٹرمپ جونیئرمشہوری کے لیے دہلی پہنچ گئے

منگل 20 فروری 2018 13:26

زمین خریدنے پرٹرمپ جونیئر کے ساتھ شام گزاریں،بھارت میں نیارہائشی منصوبہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) بھارت میں ٹرمپ خاندان کے رہائشی منصوبوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنے کے خواہشمند لوگوں کو ترغیب دینے کیلئے ایک منفرد پیشکش کی جا رہی ہے اور یہ پیشکش ہے امریکی صدر ٹرمپ کے بیتے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ شام گزارنے کا موقع۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر بھارت کے ایک ہفتے کے دورے پر نئی دہلی پہنچے۔

(جاری ہے)

اشتہارات میں ٹرمپ جونیئر کی قد آدم تصویر بھی شائع کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد ٹرمپ رہائشی منصوبوں میں اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے 22 فروری سے قبل بکنگ کرائیں گے اٴْنہیں ٹرمپ جونیئر کے ساتھ ملاقات اور اٴْن کے ساتھ ڈنر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی طرف سے لائسینس کے تحت ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے دو 47 منزلہ رہائشی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ ان عمارتوں کا نام ٹرمپ کے برانڈ پر رکھا گیا ہے اور ان کے رہائشی حصے میں 250 لگڑری اپارٹمنٹ ہوں گے جن کی بکنگ 10 لاکھ ڈالر سے 15 لاکھ ڈالر تک میں کی جا رہی ہے۔