کوٹ لکھپت میں استاد کی سات سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

منگل 20 فروری 2018 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں استاد کی سات سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی نے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی سات سالہ بیٹی (س) گھر کے قریب ہی ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی جہاں عدیل نامی ملزم نے اس سے کئی بار زیادتی کی کوشش کی۔ بیٹی نے گزشتہ روز گھر آ کر والدین کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو بلاتاخیر گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :