ہفتہ بہبود آبادی ،سکولوں ،کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

منگل 20 فروری 2018 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے گزشتہ روز بھی ہفتہ بہبود آبادی پورے جوش و خروش سے مناتے ہوئے پورے صوبے میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا ان مقابلوں میں بچوں نے صحت مند ماں ،صحتمند معاشرہ کے عنوان سے مثبت اور اہم معلومات سے حاضرین کو مستفید کیا اس ضمن میںڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لاہور میںمنعقدہ طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے میں والدین ، اساتذہ ،سول سوسائٹی اور پاپولیشن کے ایکسپرٹس نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈسٹڑکٹ پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد نے بتایا کہ اس آگاہی سرگرمی کا مقصد براہ راست ہماری آئندہ نسل سے ہے جن کی شرکت اور حصہ داری کو آج یہاں یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے ان کو آگاہ کرکے بافہم اورباعمل قو م کو پروان چڑھایا جائے انہوں نے بتا یا کہ اس میں ہمارا سارا فوکس 15سی20 سال کے بچوں اور بچیوں پرہے اسی لیے انہیں اس سرگرمی میں نہ صرف مدعو کیا گیا بلکہ ان کے لیے یہ سارا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے بہبود آبادی پنجاب کے نمائندگان نے لوگوں میں پاپولیشن ویلفیر کے اہم پیغامات پر مبنی لٹریچر اور پمفلٹ تقسیم کیے پروگرام کے اختتام پر چیرمین پنجاب پبلک فیسیلیٹیشن کمیٹی ملک شکیل اعوان اور چیرمین شہزادہ بٹ نے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں ۔