پی آئی سی آئی آئی منصوبہ چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ منشاء اللہ بٹ

عوام کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے پراجیکٹ کے حوالے سے محکمہ بلدیات اور سٹی گورنمنٹ سیالکوٹ اور ساہیوال کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے ‘صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس

منگل 20 فروری 2018 13:18

پی آئی سی آئی آئی منصوبہ چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر قسم کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں،پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ سیالکوٹ،ساہیوال،رحیم یار خان،بہاولپور، سرگودھا اور مظفر گڑھ جیسے چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

شہریوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے اس پراجیکٹ کے حوالے سے لو کل گورنمنٹ اور سٹی گورنمنٹ سیالکوٹ اور ساہیوال کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے تاکہ اس منصوبہ پر عمل درآمد میں تیزی لائی جا سکے اور حکومت صوبہ کے چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کے مقصد کو حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکر ٹریٹ میں منعقدہ جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا گیا ہی- اس پورے عمل میں 500ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور 100ملین ڈالر حکومت پنجاب فراہم کرے گی-اس سلسلے میں پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال سے شروع کیاجا رہا ہے -انہو ں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میںشہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ، ،کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گا۔

جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوںگے۔ کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :