ٹرائی روم میں خفیہ ویڈیو کا کیس،

2 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع ملزمان نے خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر مقدمہ مدعی کی بہن کو بلیک میل کیا ، مقدمہ مدعی کو دھمکیاں بھی دیں ‘ ایف آئی اے

منگل 20 فروری 2018 13:18

ٹرائی روم میں خفیہ ویڈیو کا کیس،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ضلع کچہری کی عدالت نے فیصل آباد میں خواتین کی خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنا کر انکو بلیک میل کرنے والے 2ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے فیصل آباد میں خواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چن ون روڈ لیوائس برانڈ فیصل آباد کی دکان پر ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے ، ملزمان نے خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنا کر مقدمہ مدعی کی بہن کو بلیک میل کیا ، مقدمہ مدعی کو دھمکیاں بھی دیں اور موبائل بھی چھین لیا۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور ڈیجیٹل میڈیا کی برآمدگی کے لیے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔تاہم عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی ۔