عابد باکسر پر کوئی الزام نہیں ہے،اس کے بیوی اور بچے پریشان ہیں،سسر عابد باکسر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 12:55

عابد باکسر پر کوئی الزام نہیں ہے،اس کے بیوی اور بچے پریشان ہیں،سسر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) عابد باکسر کے سسر کا کہنا ہے کہ عابد باکسر پر کوئی الزام نہیں ہے،اس کے بیوی اور بچے پریشان ہیں۔عابد باکسر کے سسر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد باکسر کہاں ہے کچھ علم نہیں ہے۔دبئی والے کہتے ہیں کہ عابد باکسر پاکستان میں ہے جب کہ پاکستان والے کہتے ہیں کہ عابد باکسر دبئی میں ہے۔

ہماری عابد باکسر سے آخری بار بات ڈیڑھ ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔لیکن اب اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔عابد باکسر کے بچے اور بیوی ان کے لئے پریشان ہیں۔ہمیں بتایا گیا یے کہ عابد باکسر کو رہا کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کا کہنا تھا کہ عابد باکسر پر اب کوئی الزام نہیں ہے اسے تمام کیسز میں بری کیا جا چکا ہے۔اور عابد باکسر اس بات کا بھی اعتراف کر چکا ہے کہ اس نے جتنے بھی جعلی پولیس مقابلے کئے اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر کئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو رواں ماہ کے آغاز میں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔عابد باکسر کو پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے ، عابد باکسر گوالمنڈی ،فیروز والا اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا۔ جبکہ جرائم کی دنیا سے بھی عابد باکسر ایک گہرا تعلق تھا۔اآج عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :