وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 31 لاکھ خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،

حکومت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی پوری آبادی کو یہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عمل پیرا ہے، سائرہ افضل تارڑ

منگل 20 فروری 2018 13:10

وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 31 لاکھ خاندانوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران صحت کے شعبے میں بے مثال اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے لئے عالمی اتحاد نے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے جامع اصلاحات کا آغاز کرنے پر پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فنڈ اور جی اے وی آئی سے پاکستان کے لئے تعاون عالمی اقتصادی فورم کی بدولت حاصل ہوا ہے۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 31 لاکھ خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور اب حکومت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی پوری آبادی کو یہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد نگراں بورڈ اور فنی مشاورتی گروپ جیسے بڑے نگران اداروں نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وسائل پیدا کرنے، شعبہ صحت کو منظم بنانے اور صوبوں کے ساتھ راوابط کے لئے بڑے اقدامات کئے جن کا مقصد مشترکہ اہداف کا حصول اور معیاری خدمات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی فنڈ کے نئے فنڈنگ ماڈل کے تحت پاکستان کے اڑتالیس متاثرہ ضلعوں میں ملیریا کی ویکسین کی لئے پانچ کروڑ 20لاکھ ڈالر حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :