نیٹو کی جنوبی سرحدوں کا تحفظ کر ر ہے ہیں، ترک وزیر اعظم

منگل 20 فروری 2018 13:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کی جنوبی سرحدوں کا تحفظ کر رکھا ہے۔ترک وزیر اعظم یلدرم نے جرمن خبر ایجنسی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج عفرین میں شاخِ زیتون آپریشن میں"لیپرڈ۔ٹو" قسم کے جرمن ٹینکوں کو استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جرمن ٹینکوں کا شام کی کارروائی میں استعمال کیا جانا فطری بات ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہر ملک اپنی زمینی سالمیت کے تحفظ کی خاطر اسلحہ خریدتا ہے۔ جرمنی کی طرف سے ترکی میں تیار کیے جانے کی منصوبہ بندی کردہ "آلتائی" ٹینکوں کی تیاری میں شراکت داری کی بھی پیش کی گئی ہے ، یہ تعاون دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا جس سے جرمنی کو زیادہ فائدہ پہنچے گا ۔ لدرم نے بتایا کہ ہم نیٹو اور جرمنی نیٹو کا رکن ہیں۔ ہم خطے میں نیٹو کی سرحدوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :