Live Updates

عمران خان نے پڑھی لکھی نوجوان نسل کو اپنی شادیوں اور طلاقوں کے دفاع کے لیے رکھا ہوا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 12:46

عمران خان نے پڑھی لکھی نوجوان نسل کو اپنی شادیوں اور طلاقوں کے دفاع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان نے اچھی خاصی پڑھی لکھی نوجوان نسل کو اپنی شادیوں کے دفاع پر لگا دیا ہے ۔ عمران خان شادی کریں گے تو وہ دفاع کریں گے ، عمران خان طلاق دیں گے تو دفاع کریں گے۔ عمران خان نیلسن منڈیلا اور گاندھی جیسے لوگوں کی مثالیں تو دیتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انہوں نے ان لیڈرز کی زندگی کے بارے میں بالکل بھی نہیں پڑھا۔

(جاری ہے)

نیلسن منڈیلا نے ستائیس سال جیل میں کاٹے انہیں اپنے بیوی بچوں کی فکر نہیں تھی بلکہ انہیں یہ فکر تھی کہ انہوں نے ساﺅتھ افریقہ کے لوگوں کو آزاد کروانا ہے۔ جب لیڈر بننا ہوتا ہے تو پھر بہت سی قربانیاں دینا ہوتی ہیں لیکن عمران خان و تو شادیوں سے ہی فرصت نہیں ہے۔لیڈرز کی شادی تو معاشرے سے ہو جاتی ہے ،اس دور میں اگر عمران خان یہ کہیں کہ انہیں گھریلو زندگی کی خوشی نہیں ملی تو اس میں ہمارا قصور نہیں ہے ، عمران خان جن لوگوں کو اپنی پارٹی میں لے کر آئے تھے وہ بھی ان کی شادیوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ اور نوجوان نسل تو ان کی شادی کر بیٹھ کر ایسے شرمندہ ہو رہے ہیں جیسے غلطی وہ کر بیٹھے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :