مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل چلانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 12:44

مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل چلانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء)مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل چلانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔معروف اینکر نے مریم نواز کی کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اب تک کوئی ایسا تیر نہیں مارا کہ ان کی تعریف کی جائے۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال نے کہا کہ مریم نوا ز اگر خود کو اتنا ہی قابل سمجھتی ہیں تو وہ بغیر وزارت کے ریلوے کے معاملات میں انقلاب لانے کے لئے کوئی مفید مشورے دیتی یا پھر صحت سے متعلق کوئی پیپر ورک کرتیں اور تمام صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور فاٹا میں بھی بھیجتی اور کہتی کہ میں نے یہ کام کیا ہے اور اگر یہ قابل قبول ہو تو اس پر عمل کریں۔اور اس کام کے لئے کسی وزارت کی ضرورت نہیں ہے۔

بس ایک ریسرچ سیل چاہئیے تھا۔ اور مریم نواز کو چاہئیے تھا کہ اس میں نیک نیتی سے کام کرتیں۔لیکن مریم نواز نے اگر ایک خزانے کا منہ کھولا بھی تو ایک گناہ بے لذت کام کے لئے۔آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل چلانے کے لئے بہت پیسہ لگایا اور میڈیا سیل میں صحافیوں سے اپنی مرضی کا بلوایا اور لکھوایا جاتا ہے۔