مسلم لیگ ن افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حرمین شریفین کا دفاع ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے . مسلم لیگ ن سعودی عرب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 فروری 2018 12:37

مسلم لیگ ن افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حرمین شریفین کا دفاع ..
رپورٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء۔نمائندہ خصوصی۔ حافظ عرفان کھٹانہ) 20 فروری 2018 مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر صدر ریاض ریجن رانا خالد اکرم سینیئر نائب صدر رانا خادم حسین چیف میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک محمود اعوان نائب صدر رانا اشرف جنرل سیکرٹری ناصر محمود آرائیں صدر یوتھ ونگ سعودی عرب صدر آزاد کشمیر حاجی احسان دانش ملک محمود ڈوگر سمیت دیگر ایگزیکٹو باڈی کے ممبران مرکزی صدر آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن سعودی عرب محمد یوسف خالد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی قوم ہم تن من دھن سے سعودی عرب کے دفاع کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے سعودی عوام اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کا مکمل ساتھ دیا چاہے قدرتی آفات ہوں یا مالی مشکلات خاص طور پر ایٹمی دھماکوں کے وقت مالی پابندیاں خاص طور پر بیت اللہ اور بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع لہذا حکومت پاکستان اور قائد میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے اس اقدام کی نہ صرف مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو ارض مقدس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں موجود ہر پاکستانی تن من دھن سے آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں اپنی افواج اور تمام سیکورٹی فورسز پر فخر ہے سعودی پاکستان لازوال دوستی زندہ باد‎