اداکارہ ماہ نور پروڈیوسر اسحاق چوہدری کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کا معاہدہ کریں گی

منگل 20 فروری 2018 12:39

اداکارہ ماہ نور پروڈیوسر اسحاق چوہدری کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) اداکارہ ماہ نور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر اسحاق چوہدری کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کا معاہدہ کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور جو تقریباً ایک سال پہلے تک محفل تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی تھیں مگر انہوںنے بعض وجوہات کی بناء پر محفل تھیٹر چھوڑ کر دیگر تھیٹروں میں پرفارم کرنا شروع کردیاتھا تاہم اب اسحاق چوہدری کے ساتھ دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کا معاہدہ کریں گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔توقع ہے کہ 22فروری کو دونوں کے درمیان معاہدہ فائنل ہوجائے گا ۔