نواز شریف پارٹی صدر ہوں گے یا نہیں،ن لیگ کی جانب سے اہم قانون سازی کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 12:29

نواز شریف پارٹی صدر ہوں گے یا نہیں،ن لیگ کی جانب سے اہم قانون سازی کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) نواز شریف پارٹی صدر ہوں گے یا نہیں،ن لیگ کی جانب سے اہم قانون سازی کا امکان سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے پارٹی صدارت سے متعلق ن لیگ کی جانب سے اہم قانون سازی کرنے کا امکان سامنے آیا ہے۔اور اس مقصد کے لئے سپیکر ایاز صادق کو بھی ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔اور تمام وزرا کو ملک کے اندر ہونے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا صدر ہونے یا نا ہونے کے لئے قانون سازی کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف اپنی جماعت مسلم لیگ ن کی صدرات کر سکتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں تا حیات نا اہل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے پارٹی کے صدر ہونے پر بھی سولات اٹھائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ نا اہل شخص پارٹی کی صدارت کیسے کر سکتا ہے۔