صحرائے سیناء میں جنگجوؤں سے شدید جھڑپیں،

تین مصری فوجی مارے گئے لڑائی میں دو اور فوجی افسر اور ایک رنگروٹ زخمی،جھڑپوں میں چار مشتبہ جنگجو ؤں کو ہلاک کر دیا گیا،عسکری حکام

منگل 20 فروری 2018 12:17

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) مصر کے شورش زدہ علاقے سیناء میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں ایک افسر سمیت تین فوجی مارے گئے ۔ جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں دو اور فوجی افسر اور ایک رنگروٹ زخمی ہوگیا ہے اور جھڑپوں میں چار مشتبہ جنگجو ؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جزیرہ نما سیناء اور دوسرے علاقوں میں 9 فروری کوداعش اور دوسرے گروپوں سے وابستہ جنگجوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کے آغاز کے بعد سے مصری فوج کی پہلی مرتبہ یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مسلح افواج کے ترجمان تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں دو اور فوجی افسر اور ایک رنگروٹ زخمی ہوگیا ہے اور جھڑپوں میں چار مشتبہ جنگجو ؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مصر کی مسلح افواج سیناء کے وسطی اور شمالی علاقے ، نیل ڈیلٹا کے علاقوں اور لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع مغربی صحرا میں جنگجوؤں کے خلاف یہ آپریشن کررہی ہیں ۔اس میں برّی ، بحری اور فضائی افواج شریک ہیں ۔آرمی کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک دسیوں جنگجوؤں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔تاہم اس کے ان اعداد وشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے کیونکہ مصری فوج نے آپریشن والے علاقوں میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :