Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے عابد شیر علی تمام حدیں پار کر گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 11:51

عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے عابد شیر علی تمام حدیں پار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) اینکر نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق غیر اخلاقی ٹویٹس کرنے پر عابد شیر علی کی کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی ابھی بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔عمران خان کی شادی پر سیاست دانوں نے مختلف قسم کے تبصرے کئے ہیں۔لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر دیں۔

عابد شیر علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گھٹیا عمران خان جنھوں نے اپنے پارٹی ورکر کے گھر گھس کر ان کی زوجہ کر چرا لیا۔میری خیال سے یہ نئا پاکستان ہے؟
اسی طرح عابد شیر علی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دکان پر ایک ڈمی کے اوپر عبائے ڈالے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عبایہ لال رنگ کا ہے اور ایک عبایا کا رنگ کالا ہے۔

عابد شیر علی نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سپر مارکیٹ میں دیکھا گیا ہے۔
عابد شیر علی کی ان ٹویٹس پر معروف اینکر سید علی حیدر نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے سیاست دان اس طرح کی زبان استعمال کریں گے۔تو باقیوں سے لوگوں سے کیا توقعات رکھی جائیں۔اینکر نے مزیدکہا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرنے والے سیاست دانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے لیکن ایسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :