Live Updates

شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمٰی کے لئے اپنا اُمیدوار شہباز شریف کو قرار دے دیا، مریم نواز بھی متفق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 11:50

شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمٰی کے لئے اپنا اُمیدوار شہباز شریف کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) :وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے لئے ان کی جانب سے امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے۔ ان کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی ابہام ہے تو وہ دور کر لے۔ اگرچہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی مگر میری جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرویدہ نکلیں۔ شیخوپورہ میں نجی ٹی وی چینل سے گفتکو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے اہم منصب کے لئے سب سے زیادہ اہل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تمام اراکین میں سب سے زیادہ قابل ہیں۔

جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بہترین حکمت علمی کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہیں بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی باشندوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے پارٹی فیصلے سے 500 فیصد متفق ہیں۔ کیونکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ جو پارٹی کے’’ عوام خدمت ‘‘ مقاصد اور نظریے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کی قیادت میں پنجاب نے تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہیں، عوام اور پارٹی کارکنان ان سے بخوبی واقف ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات