Live Updates

اینکر نے عمران خان کی شادی کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے سیاست دانوں کی کلا س لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 11:30

اینکر نے عمران خان کی شادی کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے سیاست دانوں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) اینکر نے عمران خان کی شادی کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے سیاست دانوں کی کلا س لے لی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں عمران خان کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک مقدس رشتہ ہے۔اور عمران خان دنیا کے پہلے شخص ہیں جنھیں شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

کامران شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے وزرا نے جس طرح عمران خان کی شادی پر تنقید کی اور جو الفاط استعمال کئے وہ بیان کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔شادی جیسے شرعی حق کو مذاق بنا کر پیش کیا گیا اور ایک مقدس رشتے کی تضحیک کی گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی بشری مانیکا سے ہوئی۔عمران خان کی پہلی دو شادیوں کی طرح اس شادی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔اور اس شادی کو دو دن گزر جانے کے باوجود ابھی بھی عمران خان کی تیسری شادی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔عمران خان کی تیسری شادی کو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے تبصرے کئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :