ایران میں حادثے کا شکار طیارے کا ملبہ تاحال نہ مل سکا،تلاش جاری

تلاش میں 60 ہیلی کاپٹرز، ڈرون اور 200 کوہ پیما شریک ،ملبہ ملنے کی خبریں بے بنیادہیں،ایوی ایشن حکام

منگل 20 فروری 2018 11:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ایران میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری رہا، ایرانی حکام نے طیارہ کا ملبا ملنے کی خبروں کی تردید کر دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن حکام نے کہاکہ طیارے کا ملبا ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ملبے کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی اندھیرا پھیلنے، شدید برفباری اور دھند کی وجہ سے روک دیا گیا، طیارے کی تلاش میں ساٹھ ہیلی کاپٹرز، ڈرون طیارے اور دو سو کوہ پیما حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایرانی ایئر لائن کا مسافر طیارہ اتوار کے روز تہران سے یسوج جاتے ہوئے تہران کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے میں عملے کے چھ افراد سمیت چھیاسٹھ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :