ٹریمرس سیریز کی نئی فلم رواں برس مئی میں سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ٹریمرس سیریز کی نئی فلم کی سنسنی خیز جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم رواں برس مئی میں سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نوے کی دہائی میں آئی تھی فلم ٹریمرس جس کی اب پیش کی جارہی ہے چھٹی فلم کہانی ایک بار پھر گھومتی نظر آئے گی باپ بیٹے برٹ گمر اور ٹریوس کے گرد جنہیں ریسرچ اسٹیشن پر پھر سے سامنا کرنا پڑے گا زمینی پراسرار مخلوق گاربائیدکا۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جیمی کینیڈی اور مائیکل گراس جبکہ ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم رواں برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :