مارویل کی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ 5 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

منگل 20 فروری 2018 11:30

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) مارویل کامک سیریز پر مبنی امریکی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ 5اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں ٹوم ہارڈے اینٹی ہیروایڈی بروک کا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اینٹی ہیرو پر مبنی ہیجب کہ فلم کے ہدایت کار رابن فلیشر ہیں۔فلم میں دکھائے گئے کریکٹر وینوم کو پہلی بار دی امیزنگ اسپائیڈر مین میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب پوری فلم اسی کردار پر مبنی ہے کہ ایک انسان کس طرح وینوم نامی عجیب الخلقت مخلوق بن جاتا ہے۔یاد رہے کہ فلم رواں سال 5 اکتوبر کو امریکا اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :