آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا
تازہ ترین : 1

آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

84 سال کی آشا بھوسلے کو ایوارڈ کے ساتھ 15 ہزار ڈالر کا کیش پرائز بھی دیاگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) بالی ووڈ کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ ’آشابھوسلے‘ کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ دیاگیا۔ممبئی میں ایک تقریب میں آشا بھوسلے کو بالی ووڈ کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دینے پر یش چوپڑا میموریل ایوار ڈ دیا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ریکھا نے دیا۔سب سے زیادہ 11 ہزار گانے رکارڈ کرانے پر آشا بھوسلے کا نام 2011 میں گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں شامل کیاگیا، وہ 2 بار نیشنل ایوارڈ جبکہ 7 بار فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔84 سال کی آشا بھوسلے کو ایوارڈ کے ساتھ 15 ہزار ڈالر کا کیش پرائز بھی دیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 11:30:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :