سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 11:24

سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ آرمی کسی طور بھی حکومت میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آرمی جب بھی آتی ہے کسی طریقے سے آتی ہے ،جس میں ہمیشہ آئین اور ریاست کا تنازعہ ہوتا ہے۔ اگر ریاست کو بچانا ہو تو آئین میں کچھ ترامیم کرنی پڑتی ہیں، اگر آئین کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ریاست چلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس وقت ریاست ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔اب اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو چار مرتبہ ٹرائی کیا جا چکا ہے ، پھر بھی ان سے کیوں اُمید رکھی جاتی کہ منتخب حکومت کچھ کرے گی ؟ منتخب حکومت کچھ نہیں کرے گی۔پرویز مشرف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کا ہی سوچتی ہے چاہے کوئی غلط سمجھے یا صحیح۔آرمی کے بارے میں میں آپ کو واضح طور پر بتا سکتا ہوں کہ کورکمانڈرز میٹنگز وغیرہ میں بھی صرف پاکستان ہی کی بات ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :