Live Updates

مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کی دعوت کی اُمید نہیں رکھنی چاہئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 10:58

مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کی دعوت کی اُمید نہیں رکھنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ولیمے سے متعلق دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے مجھے اپنے ولیمے پر بُلالیا تو باقی پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اس ولیمے کی اُمید نہیں رکھنی چاہئیے۔ مجھے نہیں لگتاکہ عمران خان مجھے ولیمے پر بلائیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے ہنی مون کے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیسری شادی کے بعد اب اگر عمران خان ہنی مون پر جانا چاہیں تو ان کو ٹکٹ دینے کو تیار ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :