میڈیا سیٹھوں کی وزیر داخلہ سے خفیہ میٹنگ کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 10:55

میڈیا سیٹھوں کی وزیر داخلہ سے خفیہ میٹنگ کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء): نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے سیٹھوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایک خفیہ میٹنگ کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان ، ایکسپریس گروپ کے مالک سلطان لاکھانی اوردنیا نیوز کے میاں عامر محمود شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں نجی ٹی وی چینل اور ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کے خلاف نئے پراپیگنڈےپر بات چیت ہوئی جبکہ عاصمہ جہانگیر کے بعد پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نئے وکیل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل ایک میٹنگ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی کی گئی جس میں نواز شریف نے مبینہ طور پر میڈیا گروپ مالکان کو ہدایت کی کہ عمران خان کو آپ سنبھالیں ۔اس میٹنگ میں مزید کیا بات کی گئی۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: