سعودی عرب کا ویزا حاصل کریں اب بالکل مفت

منگل 20 فروری 2018 10:40

سعودی عرب کا ویزا حاصل کریں اب بالکل مفت
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سعودی عرب غیرملکی سائنسدانوں اور ماہرین صحت کو مفت ویزے جاری کرے گا۔سعودی عرب کی صحت کونسل کے سیکرٹری جنرل احمد العامری کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مملکت کے شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ٹریک ریکارڈ کے حامل ماہرین کو مفت ویزے جاری کئے جائیں گے اور اس سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے۔سعودی مملکت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اس وقت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :