سعودی عرب، بے قابوگاڑی کی زد میں آکر4 سائکلسٹ جاں بحق، 6 زخمی

منگل 20 فروری 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سعودی عرب میں بے قابو گاڑی کی زد میں آکر الیرموک سپورٹس کلب کی سائیکل ٹیم کے 4کھلاڑی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔العربیہ ٹی ویکے مطابق یہ واقعہ العریش کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ریس کے دوران ایک بے قابو گاڑی سائیکلسٹوں پر چڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

واقعہ میں 4کھلاڑی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس، شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہسپتال منتقل کیا جن میں کلب کے چیئرمین عبدہ ابو شرحہ اور کوچ توفیق احمد بھی شامل ہیں۔پولیس نے کار ڈرائیور کو حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا ۔