اسرائیل کی معمولی سی غلطی بھی اسے لے ڈوبے گی

منگل 20 فروری 2018 10:40

اسرائیل کی معمولی سی غلطی بھی اسے لے ڈوبے گی
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کی برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔ محسن رضائی نے شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم کے ہاتھوں اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیارے کی، ہونے والی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے اور مزاحمت کی پیشرفت جاری ہے اوراسرائیلی حکومت کمزوراور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :